جناب سید مسعود حسین ،صدر تلگودیشم ظہیر آباد منتخب

ظہیر آباد 19 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر تلگودیشم لیڈر جناب سید مسعود حسین کا صدر تلگودیشم ظہیر آباد ٹاون کی حیثیت سے بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ اس کے علاوہ مسرز محمد عبداللہ رکن بلدیہ کے رامچندر ،ٹی سریش سابق اراکین بلدیہ ،راجو ،ویرشٹی اراکین عاملہ کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔ قبل ازیں اس خصوص میں انچارج تلگودیشم پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیر آباد مسٹر وائی نروتم کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مباحث کے بعد تلگودیشم ظہیر آباد ٹاون کمیٹی کے انتخابات عمل میں آئے ۔ اس موقع پر سابق رکن ریاستی حج کمیٹی جناب محمد یوسف کے بشمول ظہیر آباد ٹاون کے وارڈ صدور ،سکریٹریز سابق نائب صدر نشین بلدیہ جناب محمد تنظیم ، ایم بکیا ، محمد عثمان ،گھال ریڈی ،حسن پروانہ ، محمد جاوید ، محمد زاہد ،محمد سریش اور دوسرے موجود تھے ۔ بعدازاں نو منتخب صدر جناب سید مسعود حسین نے انہیں بلا مقابلہ صدر منتخب کرنے پر انچارج تلگودیشم پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیر آباد مسٹر وائی نروتم کے علاوہ اجلاس میں شریک پارٹی کے دیگر سرکردہ قائدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ظہیر آباد ٹاون میں پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ جناب سید مسعود حسین ظہیر آباد ٹاون کمیٹی کے دور مرتبہ نائب صدر ور ایک مرتبہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ تلگودیشم کے قیام کے روز اول سے پارٹی سے اٹوٹ وابستہ ہیں۔