جناب زاہد علی خاں کو مبارکباد

نرسا پور ۔ 3 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو مسلم مرر کارنامہ حیات ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر نرسا پور کے مسلم قائدین محمد حبیب خاں ، ریاض ، محمد نعیم الدین ، محمد اقبال علی ظفر ، لئیق علی خان ، محمد علی خسرو ، رشید رضوان اور دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست جناب زاہد علی خان نے ہمیشہ مسلمانوں کے ہر مسائل پر حکومت سے بے باکی کے ساتھ کامیاب نمائندگی کو انجام دیا ۔ ملت کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں ادارہ سیاست کی جانب سے کئی فلاحی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جناب زاہد علی خان کو حیات ایوارڈ ملنے پر محمد انور نامہ نگار سیاست نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔