حیدرآباد۔یکم مئی، ( سیاست نیوز) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب سید محی الدین احمد قادری المعروف حامد قادری فرزند جناب سید مرتضی قادری المعروف برکات پاشاہ کا آج شام حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی ؒ قاضی پیٹ میں ادا کی جائیگی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت افضل بیابانی ؒ میں عمل میں آئے گی۔ جناب حامد قادری بانی ’سیاست‘ جناب عابد علی خاں صاحب مرحوم کے داماد اور حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ کے نواسے تھے۔ انہوں نے سیاست انتخاب پریس کی ذمہ داریاں طویل عرصہ تک بحسن و خوبی انجام دیں۔ مولانا سید خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت افضل بیابانی ؒ نے بتایا کہ چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء درگاہ شریف میں ختم قرآن کا اہتمام کیا جائیگا۔ جناب حامد قادری مذہبی اور ادبی حلقوں میں کافی مقبول تھے۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر درگاہ حضرت شاہ افضل بیابانیؒ قاضی پیٹ میں اور پھر بروز جمعہ بعد نماز عصر درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے مرحوم کے فرزند سید سہیل قادری سے فون 9581889135 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔