جمی کنٹہ 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمی کنٹہ منڈل کے غیر ترقی مواضعات کے علاقوں میں ترقیاتی فنڈس سے کئے جانیو الے کاموں کے منصوبے کو ضلع پریشد سی ای او ،ضلع پریشد چیر پرسن کی منظوری کیلئے ارسال کئیگئے جمی کنٹہ ایم پی ڈی او رمیش نے بتایا ۔ گذشتہ میں انجام دیئے گئے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے 9 لاکھ 30 ہزار روپئے 41 نئے ترقیاتی کاموں کیلئے 23 لاکھ 88 ہزار روپئے مختص کئے گئے ۔ 19 لاکھ 64 ہزار سے 27 ترقیاتی کاموں کیلئے 30 فیصد منڈل پریشد کے حصہ کے ذریعہ 32 ترقیاتی کاموں کیلئے 33 لاکھ 18 ہزار روپئے کا تخمینہ منصوبہ کو تشکیل دے کر ضلع پریشد کی منظوری کیلئے ارسال کیا گیا ۔ ایم پی ڈی او کے ہمراہ ای او آر ڈی راجیشو راو ،سپرنٹنڈنٹ اندرا سینا ریڈی روزگار طمانیت سی او کے رما دیوی و دیگر موجود تھے۔