جمی کنٹہ 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پنچایت راج نظام میں پہلی مرتبہ جمی کنٹہ کونگیر پنچایت کا درجہملنے کے بعد محکمہ فینانس کے ومیر ایٹالہ راجندر کے منظوری سے نگر پنچایت میں احکامات کے مطابق تین کو آپشن اراکین کو جمعرات کے دن متفقہ طور پر منتخب کیاگیا ۔ ضلع کے سینئر مسلم قائدین و ٹی آر ایس پارٹی سے وابستہ سینئر قائد میر احمد حسین، خاتون قائد سراج سلطانہ و وظیفہ یاب ملازم کے سدھاکر کو نگر پنچایت چیر مین پی راما سوامی، وائس چیر مین شیوا شنکر، کمشنر ملیکارجن سوامی کی موجودگی میں اراکین احکامات و ضوابطہ کے مطابق تین کوآپشن اراکین کو ہاتھ اٹھاکر متفقہ طور پر جوش و خروش کے درمیان منتخب کیا ۔ اس موقع پر منتخب رکن میر احمد حسین نے کہا کہ کوآپشنن ممبر کی حیثیت سے قوانین کے مطابق نگر پنچایت کی ترقی کیلئے اپنی جانب سے سب سے مل جل کر کام کرونگا ۔ اقلیتی بھائیوں کی ترقی کیلئے ان کے مسائل پر ہمیشہ یکسوئی کیلئے تیار رہوں گا ۔ یہ واقعہ فراہم کیلئے وزیر ایٹالہ راجندر کو میر احمد حسین نے شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں نگر پنچایت کونسلرس عہدیدران مسلم اقلیتی قائدین شرکت کی ۔ میر امجد حسین کے منتخب ہونے پر اقلیتی تنظیموں کے قائدین ایم ڈی اکبر ، محمد سلیم ،واجد پاشاہ وغیرہ نے مسرت کا اظہار کیا ۔