کریم نگر 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمی کنٹہ نئے زرعی مارکٹ کمیٹی دفتر کے احاطہ میں قائم کئے گئے سب ٹریژری دفتر کا کریم نگر رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے پیر کی صبح افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں سب سے بڑا تجارتی و کمرشیل مرکز جمی کنٹہ میں سب ٹریژری دفتر کا قائم کیا جانے کی وجہ سے سرکاری خدمات کو عوام سے قریب کرنا ہے ۔
اس دفتر کے قیام کی وجہ سے جمی کنٹہ میں بیوپاریوں اور ملازمین کو بہتر خدمات فراہم ہوں گے ۔ اودیلا کالوا سری راہور منڈلوں کے قائدین و عہدیداران اور عوام اگر خواہش کرتے ہیں تو سب ٹریژری دفتر کے حدود میں ان منڈلوں کو شامل کرنے کیلئے سعی کرنے ایم پی نے تیقن دیا ۔ اس پروگرام میں ریاستی ٹرینریز و محکمہ اکاونٹس کے اڈیشنل ڈائرکٹر ٹی وجئے کمار ، کریم نگر ڈپٹی ڈائرکٹر این ویکنا گوڈ ، تلنگاہ ٹریزریز ملازمین انجمن کریم نگر کے ضلعی صدر جی پون کمار ،سب ٹریژری عہدیداران اے لکشما ریڈی ،بی رویندر ،زرعی مارکیٹ کمیٹی کے نائب صدر اے نیتا جی ،ڈی ڈی وینکٹ ریڈی ، ڈپٹی تحصیلدار رویندر ،ایم پی ڈی او رمیش و دیگر نے شرکت کی۔