نظام آباد:25؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک کے دستور کی جانب سے فراہم کردہ حق رائے دہی بنیادی حق ہے اور یہ اہمیت کا حامل ہے لہذا اس کاہر ایک استعمال کرے تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر پون سوریہ پردیومنا نے آج یوم رائے دہندگان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ آج قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کلکٹرگرائونڈ سے راجیو گاندھی آڈیٹوریم تک ایک ریالی نکالی گئی جس میں سینکڑوں طلباء اور نوجوانوں نے شرکت کی اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہر سال 25 ؍ جنوری کے روز قومی یوم رائے دہندگان منایاجاتا ہے تاکہ بڑے پیمانے پر رائے دہندگان میں شعور بیدار کیا جاسکے اور 18 سال مکمل کرنے والے نوجوانوں کو اپنے ناموں کے اندراج کے بارے میں نقل و حرکت کرنے والے رائے دہندگان کے ناموں کی تبدیلی اور دیگر مسائل کے بارے میں اس پروگرام کے تحت شعور بیدار کیا جاتا ہے ہر انتخابات میں رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں تاکہ جمہوری نظام کو فوقیت حاصل ہوسکے
فہرست رائے دہندگان میں ناموں کا اندراج کا سلسلہ جاری ہے 18سال مکمل کرنے والے نوجوان اپنے ناموں کے اندراج کیلئے درخواست گذاری کرسکتے ہیں ضلع میں 25لاکھ آبادی ہے تو 18لاکھ رائے دہندے ہیں نومبر اور ڈسمبر کے ماہ میں خصوصی طورپر مہم چلائی گئی اس پروگرام میں 1.5لاکھ درخواستیں اندراج اور ناموں کی تبدیلی کیلئے آئے ان میں سے 60 ہزار نوجوانوں نے نئے ناموں کیلئے درخواست پیش کئے ہیں جمہوری نظام کے تحفظ کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی خواہش کی اس موقع پر منعقدہ ریالی راجیو گاندھی آڈیٹوریم سے گاندھی چوک پر انسانی زنجیری بنائی گئی اور حلف بھی دلایا گیا بعدازاں راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں یوم رائے دہندگان کے موقع پر منعقدہ مقابلوں میں کامیاب ہونے والے افراد کو انعامات دئیے گئے گذشتہ 50سال سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والی آشما، بوجپا کو تہنیت پیش کی اور نئے ووٹر اپیک کارڈ کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر ہرش وردھن، اڈیشنل جے اے سی شیشادھری، میونسپل کمشنر منگا تیاروِ، آرڈی او یادی ریڈی، تحصیلدار راجندر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔