نظام آباد:27؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کی جمہوریت اور دستور میں تمام افراد کو معاشی، سماجی اور سیاسی حقوق فراہم کیا گیاہے اور دستور پرعمل آوری کرنا ہم سب کا فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر پی ایس پردیو منانے کل رات کلکٹریٹ میں منعقدہ ایٹ ہوم پروگرام میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ یوم جمہوریہ ویوم آزادی کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام افراد کی ملاقات اور تعارف کی غرض سے کلکٹریٹ میں ایٹ ہوم تقریب منعقد کی جاتی ہے اس تقریب میں ضلع کلکٹر، ضلع ایس پی، ضلع جج اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شرکت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے ملاقات کیا جاتا ہے اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ملک کی جمہوریت ایک قدیم جمہوریت ہے اور یہاں کا دستور تمام افراد کو بنیادی حقوق عطاء کیا ہے
لہذا ان بنیادی حقوق کی ادائیگی میں سرکاری ملازمین کا کردار اہمیت کا حامل ہے لہذا سرکاری ملازمین دستور کی جانب سے قائم کردہ حقوق کی ادائیگی میں دلچسپی دکھائیں ۔ غریب عوام کی فلاح و بہبودی کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اسکیمات کو روبہ عمل لانے کی خواہش کی۔ ضلع جج ڈاکٹر شمیم اختر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملک کی جمہوریت کو عالمی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل ہے اور عالمی سطح پر یہاں کی جمہوریت کی مثال لی جاتی ہے غریب عوام کو قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے لیگل سرویس اتھاریٹی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے اپنی تقریر میں کہا کہ امن و ضبط کی برقراری میں محکمہ پولیس کی ذمہ داری اہمیت کے حامل ہے پولیس ملازمیں اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے اقدامات کرے تو بہتر ہوگا۔ اس موقع پر بال بھون طلباء کی جانب سے کلچرل پروگرام اور میجک شو کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا ۔کامیاب طلباء و طالبات کو ایس پی اور کلکٹر کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔