جموں و کشمیر کو شکست

جموں۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹرافی کے افتتاحی مقابلے میں ممبئی جیسی طاقتور ٹیم کو شکست دینے کے بعد جموں و کشمیر کی ٹیم اس سلسلے کو برقرار رکھ نہیں پائی اور دوسرے مقابلے میں اسے ٹاملناڈو کے خلاف 277 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ 409 رنز کے نشانے کے تعاقب میں پرویز رسول کی زیرقیادت کشمیری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹاملناڈو کی کامیابی میں اوشک سرینواس نے 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کلیدی رول ادا کیا۔جموں و کشمیر کے لئے شبھم کھجوریا نے سب سے زیادہ 60 رنز اسکور کئے، لیکن ساری ٹیم 44 اوورس میں ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں بھی پرویز رسول کی زیرقیادت ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔