جموں وکشمیر میں آئندہ اسمبلی چناؤ میں بھی کانگریس بڑی پارٹی بنے گی :صدر پی سی سی

جموں۔ 11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہاکہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی سب سے بڑی پارٹی ابھر کرسامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اور نریندر مودی کی غلط پالیسوں سے ملک کے لوگ تنگ آچکے ہیں اور لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں ،راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس ملک کی سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی ۔غلام محمد میر نے منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ‘یہ میری ذاتی رائے ہے کہ جموں وکشمیرمیں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ہی یہاں کے تینوں خطوں کے لوگوں کو ساتھ لے کر سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی ’۔ انہوں نے کہا ‘ جو بی جے پی اور نریندر مودی کی پالیساں تھیں اورجووعدے انہوں نے 2014 میں لوگوں کے ساتھ کئے تھے ،خواہ وہ 15 لاکھ روپے ہر آدمی کو دینے کا وعدہ ہو ،نوجوانوں کو روز گار دینے کا وعدہ ہو،کالا دھن واپس لانے کا وعدہ ہو،وہ کوئی بھی پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں’ ۔انہوں نے ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے تنائج کاذکرتے ہوئے کہا ‘ اس وقت جو اسمبلی انتخابات کے نتایج آرہے ہیں ، اس کا کریڈٹ میں راہول گاندھی کو دیتا ہوں راہول گاندھی نے نہ صرف عوامی ریلیوں سے خطاب کیا بلکہ حکومت کی خامیوں کو بھی اجاگر کیا ۔راہول گاندھی ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ساڑھے سال سے لگاتارملک کے الگ الگ حصوں میں جاکر،الگ الگ طبقوں ، کسانوں اور نوجوانوں کی بات کی ، آج بھی راہول گاندھی کی ریزرویشن کی بات کو لے کر پارلیمنٹ جارہے ہیں ’۔ انہوں نے کہا ‘ راہول گاندھی کی ہی محنت تھی جس کا اثر آج نتایج میں دکھ رہاہے ، آئندہ لوک سبھاانتخابات میں راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس ملک کی سب سے بڑی پارٹی ابھر آکر سامنے آئے گی۔