نئی دہلی۔ ہندی نیوز چیانل آج تک کے ایک پروگرام کے دوران پروگرام کے میزبان پون پراسن باجپائی نے جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ سے پوچھا کہ کیا آپ ہندوستانی ہیں ‘ جس کے جواب میں فاروق عبداللہ کچھ توقف کے بعد کہاکہ کیا آپ کو شک ہے‘ اور مجموعے کی طرف ہاتھ دیکھا کر پوچھا کہ کیا آپ ان لوگوں سے یہ سوال کریں گے۔
جس پر پروگرام کے میزبان کچھ اور پوچھنا چاہتے تھے مگر فاروق عبداللہ برہم ہوگئے انہوں نے کہاکہ تمہارے دماغ میں بیماری ہے‘ شک کرنا عادت تمہاری ہے ‘ ہم شک نہیں کرتے۔
اسی دوران فاروق عبداللہ غصہ ہوکر پون پرسن باجپائی سے کہاکہ تم ہوتے کون ہو مجھ سے اس طرح کا سوال کرنے والے ۔ اس انٹریو کا وہ حصہ جس میں فاروق عبداللہ کی برہمی دیکھائی دے رہے پیش کیاگیا ہے۔
یاد رہے کہ فاروق عبداللہ جموں او رکشمیری کے متعلق دفاعی پالیسی کو لے کر اپنے بیانات کی وجہہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایسے کئی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوئے جن میں فاروق عبداللہ کشمیر کے علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں فاروق عبداللہ نے کشمیر کے لال چوک پر ہندوستانی پرچم لہرانے کا سکیورٹی فورسس کو بھی چیالنج کردیاتھا جس کے بعد مختلف گوشوں سے فاروق عبداللہ کو نشانہ بنایاگیا