جمعیتہ الحفاظ کی جانب سے کریم نگر میں آبدار خانے کا قیام

کریم نگر /31 مارچ ( فیاکس ) مرزا مرتضی قاسمی معتمد جمعیتہ الحفاظ کی اطلاع کے بموجب 31 مارچ کو جمعیتہ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے سرکس گراؤنڈ ( آزاد گراؤنڈ ) مکرم پورہ کریم نگر کے روبرو ایک آبدارخانہ قائم کیا گیا ۔ اس موقع پر مفتی محمد صادق حسین امام و خطیب مسجد کوثر نے دعاء فرمائی اور پندرھویں وارڈ کے کارپوریٹر مسٹر رمنا راؤ نے افتتاح کیا ۔ نیز صدر جمعیتہ الحفاظ قاضی احمد سبقت شاہ خان نے بتایا کہ ابھی اور بھی آبدار خانے قائم کئے جائیں گے ۔ اس افتتاح کے موقع پر حافظ ضیاء اللہ خان ، حافظ وسیم الدین ، حافظ نثار ، مولانا حیدر اسعدی ، مفتی صادق حسین قاسمی ، حافظ ریاض ، حافظ امجد حافظ مدثر ، حافظ لئیق ، حافظ اسمعیل ، حافظ اشتیاق ، حافظ صادق علی ، حافظ بلال عادل ، حافظ شہباز ، مولوی جمیل احمد ، حافظ وسیم احمد ، قاری مظہر علی اور چٹھویں وارڈ کے کارپوریٹر جناب عارف بھائی مولانا زاہد علی ، ڈاکٹر عبدالقدوس حافظ عبدالقادر کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے ۔