حیدرآباد ۔ 17 مارچ (دکن نیوز) جماعت اسلامی ہند کی بزرگ شخصیت مولانا محمد عبدالعزیز سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی آج تدفین عمل میں آئی۔ سینکڑوں افراد نے آج ان کی رہائش گاہ پہنچ کر آخری دیدار کیا۔ مولانا کے جسد خاکی کو جامعہ دارالھدیٰ کے میدان میں لگائے گئے عارضی شامیانے میں 12.30 بجے دن لایا گیا۔ مولانا کا دیدار کرنے والوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ جماعت اسلامی ہند کی مرکزی شخصیت مولانا محمد رفیق قاسمی سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے جماعت کی نمائندگی کی اور نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں میں حافظ پیر شبیراحمد، مولانا عبدالعلیم اصلاحی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا عبدالرحمن الحامد، مولانا رحمت اللہ شریف، مولانا محبوب شریف نظامی، مولانا نصیرالدین حسامی، مولانا عبدالرحیم قریشی، ملک معتصم خان، ڈاکٹر خالد مبشرالظفر، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، مولانا عبدالباسط انور، اقبال احمد انجینئر، مشتاق ملک، سید طارق قادری ایڈوکیٹ، تاج الدین، کے ایم عارف الدین، مولانا احمد محی الدین نظامی، اقبال حسین صدر ایس آئی او آف انڈیا، عبدالملک شارق ریاستی صدر ایس آئی او، ابرار علی ریاستی سکریٹری ایس آئی او، حافظ رشادالدین، حافظ فائزالدین کے علاوہ ایس آئی او شہر حیدرآباد کے ذمہ داران، علمائے کرام، مفتیان عظام، دینی مدارس سے وابستہ اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔