جلگاؤں کے بلدی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی

کیا بی جے پی اور ایم آئی ایم دونوں مل کر جشن منائیں گے؟
جلگاؤں۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جلگاؤں کے بلدی انتخابات میں کامیابی کے بعد کیا ایم آئی ایم اور بی جے پی کامیابی کا جشن مل جل کر منائیں گے؟ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو جو تیزی سے پھیلا، جس میں کہا گیا ہیکہ ’’ایم آئی ایم اور بی جے پی ایک ہے‘‘۔ واضح رہیکہ بی جے پی نے جلگاؤں کے ان انتخابات میں75 وارڈس میں سے 57 وارڈس‘‘ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح سانگلی میں بی جے پی نے 78 وارڈس میں سے 41 وارڈس میں کامیابی درج کی ہے جبکہ این سی پی نے 20 وارڈس اور کانگریس نے 15 وارڈس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس دوران چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے اے این آئی کو بتایا کہ ’’اس (کامیابی) سے ظاہر ہوتا ہیکہ عوام ہم پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم جلگاؤں اور سانگلی عوام کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔ ہم مہاراشٹرا کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے‘‘۔