جلسہ سیرت النبیﷺ و نعتیہ مشاعرہ

محبوب نگر 6 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جامعہ دارالعلوم قصدالسبیل محبوب نگر کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے تقدس و احترام میں 4 جنوری 11 بجے دن بمقام وسیع و عریض مسجد احاطہ درگاہ میں جلسہ سیرت النبیﷺ و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ حافظ غلام محمد کا قرائت کلام پاک کے بعد طلباء مسرز عبدالقادر، محمد عارف، محمد یسن وغیرہ نے نعت شریف پیش کئے جلسہ کو عالم دین مفتی عبداللہ حامد ناظم تعلیم البنات محبوب نگر نے مخاطب کرتے ہوئے سیرت النبی ﷺ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے اور اسی میں کامیابی ہے ۔ خدا کی رضا اور خوشنودی رسول بھی شامل ہے ۔ بعدازاں نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی حضرت نور آفاقی چشتی القادری منعقد ہوا ممتاز شاعر حلیم بابر مہمان خصوصی تھے ۔ جلسہ و معاشرہ کا نظامت مولانا محمد نعیم کوثر رشادی نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیئے ۔ مشاعرہ میں نمائندہ شعراء مسرز ضیاء برہانی، نعیم کوثر رشادی، حلیم بابر و نگران مشاعرہ حضرت نور آفاقی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے ۔ آخر میں مفتی عبداللہ نے بھی پر اثر ترنم میں نعتیہ کلام پیش کیا ۔ اس موقع پر سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں بے شمار طلباء بھی شامل تھے ۔ مولانا نعیم کوثر رشادی نے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے انجامدیئے بعد نماز ظہر ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس طرح دلنواز جسلہ و مشاعرہ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا ۔