نظام آباد:14؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عبدالرحمن دائودی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہند شہر نظام آبا دکی جانب سے 21؍فروری بروز اتوار بعدنمازعشاء قلعہ روڈ نزد مسجد ہاشمی پرجلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد عمل میں لایاجارہاہے ۔ جس کی صدارت محمد عبدالعزیز سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ حلقہ تلنگانہ واے پی کریں گے اور مہمان مقررین کی حیثیت سے حامد محمدخان رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اے پی، محمد عبدالرقیب حامد لطیفی ناظم علاقہ جنوبی تلنگانہ و دیگر شریک ہونگے۔ مولانا احمد عبدالعظیم کنوینر پروگرام نے شہر کی مختلف فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران اور عوام سے اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ افراد کو شریک کروانے کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ریاض تنہا سے فون نمبر9440752147پرربط پیدا کیاجاسکتاہے۔