جلسہ افتتاح مدرسہ عربیہ امدادالعلوم و سنگ بنیاد مسجد

گوداوری کھنی 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناظم مدرسہ عربیہ امدادالعلوم ہنومان نگر 8 انکلائن کالونی گوداوری کھنی کے بموجب 7 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جلسہ افتتاح مدرسہ عربیہ امدادالعلوم و سنگ بنیاد مسجد بمقام مدرسہ ہذا میں منعقد ہوگا۔ اس جلسہ میں مفتی محمد غیاث محی الدین ناظم مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر مہمان خصوصی ہوں گے اور جلسہ سے خطاب کریں گے اور سرپرست مدرسہ ہذا مولانا محمد برکت اللہ کی سرپرستی میں جلسہ منعقد ہوگا۔ ان کے علاوہ جناب ابوبکر خٓلد کریم نگر، جناب رفیق الاسلام اے جی ایم این ٹی پی سی، جناب راشد علی حسن اور محمد بلیغ احمد خان اراکین مجلس شوریٰ تبلیغی جماعت کریم نگر مہمان خصوصی ہوں گے۔ بعد نماز عصر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ بعد نماز مغرب طعام کا نظم رہے گا۔ عشاء کی نماز ٹھیک 9 بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے پردے کا خاص اہتمام رہے گا۔