جلسہ استقبال رمضان

کریم نگر ۔ 5جون ( فیکس ) بتاریخ 6جون بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد جعفری محلہ مکرم پورہ کریم نگر میں ’’ جلسہ استقبال رمضان‘‘ منعقد کیا جارہے ہے جس میں افتتاحی کلمات جناب محمد خیرالدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر ‘ تقریر جناب محمد عبدالرقیب حامد لطیفی ناظم علاقہ وسطی تلنگانہ ‘ مہمان مقرر جناب خالد مبشر الظفر صاحب ناظم شہر گریٹر حیدرآباد جماعت اسلامی ہند مخاطب کریں گے ۔

٭٭ جناب محمد عبدالحئی شعیب لطیفی صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند کریم نگر کے بموجب 7جون بروز اتوار جناب حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ و اڈیشہ کے دورہ کے موقع پر ضلع کریم نگر کے تمام ارکان مرد و خواتین ‘ امیدوار ارکان ‘ منتخب کارکنان کا کل یوم اجتماع بمقام جامعہ اسلامیہ شیخہ بی کالونی ریکرتی کریم نگر میں رکھا گیا ہے جس میں تمام ارکان جماعت مرد و خواتین ‘ امیدوار ارکان اور منتخب کارکنان کی شرکت لازمی ہے ۔ اجتماع صبح 9بجے تا شام 5بجے تک ہوگا ۔ تمام ارکان جات مرد و خواتین ‘ امیدوار ارکان و منتخب کارکنان کو صبح 8بجے تک جامعہ اسلامیہ شیخہ بی کالونی ریکرتی کریم نگر پر پہنچ جانا ضروری ہے ۔