خواتین اپنی جلد اور بالوں کے بارے میں بہت فکر مند رہتی ہیں اور مہنگی ترین پراڈکٹس استعمال کر کے ان میں نکھار لانے کی کوششیں کرتی نظر آتی ہیں ۔
جبکہ وہ اگر صرف گاجر کا ہی استعمال کرلیں تو مذکورہ نتائج حاصل کر کے مہنگی پراڈکٹس کا خرچہ بچا سکتی ہیں کیونکہ گاجر کے استعمال سے بالوں اور جلد میں نکھار پیدا ہوتا ہے ۔ گاجر میں وٹامن اے وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جبکہ یہ سوڈیم ، سلفر کلورین اور آیوڈین کا بھی بہترین ذریعہ ہے جو کہ بینائی، بالوں اور جلد کے نکھار کیلئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گاجر کو بغیر چھیلے استعمال کرنا بہتر ہے کیونکہ گاجر چھیلنے سے اس میں موجود معدنی اجزاء ضائع ہوجانے کا اندیشہ ہے۔