دوبئی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بحرین میں چار ہندوستانیوں کو مبینہ طور پر جعلی کریڈٹ کارڈس کے ذریعہ 28 لاکھ روپئے مالیت کے 45 اسمارٹ فونس خریدنے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ دی گلف ڈیلی نیوز کے مطابق ایک ڈیٹکٹیو نے ہائی کریمنل کورٹ میں ججس کو ثبوت پیش کئے اور بتایا کہ یہ ملزمین پیشہ ور دھوکہ باز ہیں اور دھوکہ دینے کیلئے انہوں نے آلات خریدے اور ان کا آن لائن استعمال کیا ۔ ڈیٹکٹیو نے پراسیکٹیوٹرس کو بتایا کہ یہ اطلاع مل گئی تھی کہ بعض ہندوستانی شہری ایک الیکٹرانک اسٹور سے 150 اسمارٹ فونس خریدنے والے ہیں لہذا فوری طور پر اسٹنگ آپریشن کیا گیا تا کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا جائے ۔