جعلی کرنسی کے ذریعہ زیورات کی خریدی

نظام آباد:22؍ جولائی (سیاست نیوز)سرکل انسپکٹر نظام آباد رورل مسٹر دامودھر ریڈی نے بتایا کہ 21؍ جون 2014 ء کے روز نوی پیٹ کے سونے چاندی کی دکان میں زیورات کی خریدی کے بعد57 ہزار روپئے ادا کرتے ہوئے چلے گئے تھے بعدازاں مالک دکان پون کمار نے 8؍ جولائی 2014 ء کے روز نظام آباد کے آئی سی آئی سی آئی بینک میں رقم جمع کرنے کیلئے پہنچا تو بینک عہدیداروں سے اسے جعلی نوٹ قرار دیا تھا جس پر دکاندار نے نوی پیٹ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرانے پر ڈی ایس پی انیل کمار کی قیادت میں سرکل انسپکٹر دامو دھر ریڈی، سب انسپکٹر سمپت کمارنے اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے ڈی مہیش کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ ستیش اور

اس کے ساتھی پروین گوڑ کے ساتھ مل کر موہن کے ذریعہ کشن سے ملاقات کی اور منگیا نائیک کے ذریعہ شہر کلکتہ سے نامعلوم شخص کے ذریعہ جعلی نوٹ حاصل کیا ایک روپئے کو دوگنا زیادہ جعلی نوٹ حاصل کرتے ہوئے اس کا بازار میں استعمال کرنے کی غرض سے سونے چاندی کی دکان میں راما دیوی کے ذریعہ سونا چاندی خریدنے کی کوشش کی گئی اس کیس میں جملہ 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں منگیا نائیک متوطن میدک، ڈی مہیش گوڑمتوطن ایڑپلی، ستیہ نارائنا گوڑ متوطن ایڑپلی،ڈی گنگادھر متوطن ایڑپلی، راما دیوی ایڑپلی، آکولہ پروین کمار گوڑ متوطن کتا پیٹا، راما گوڑ متوطن میدک، ملاوت موہن متوطن بانسواڑہ کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا جبکہ اس کیس میں مزید 6افراد فرار ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 65 ہزار روپئے کے جعلی نوٹ ،10 گرام سونا، 8 گرام سونے کی چین،10تولہ چاندی کے چین برآمد کیا ہے۔

رائل سیما ایکسپرس ی کی بوگیا ں بڑھانے کا مطالبہ
ادونی 22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی ادونی و گنتکل ڈیویزن ریلوے رکن مسٹر رائچوٹی رامیا نے وزیر ریلوے سدانندا گوڑ نئی دہلی کو ایک مکتوب روانہ کیا ۔ جس میں انھوں نے کہا کہ رائل سیما ایکسپرس ریل گاڑی نمبر 17429اور 17430 جو تروپتی سے حیدرآباد تک چلائی جارہی ہے ۔ اس ریل گاڑی کے 3مزید جنرل بوگی کو بڑھانے کیلئے کہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس ریل گاڑی سے جنرل بوگیس میں سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے ۔ جس سے بہت زیادہ بھیڑ ہونے کے سبب جنرل بوگی کا ٹکٹ خرید کر لوگ ریزرویشن بوگی میں چڑھ جاتے ہیں۔ جس سے ریزرویشن ٹکٹ لینے والوں کو بھی پریشانی ہورہی ہے ۔ لہذا انھوں نے وزیر ریلوے سیمطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد رائل سیما ایکسپرس کیلئے 3 جنرل بوگی بڑھادئے جائیں۔