شمس آباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگریشین حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب کے ملیش 48 سالہ ساکن کریم نگر 5 ڈسمبر کو کے ملیا کے پاسپورٹ پر ابوظہبی فلائیٹ نمبر EY-274 کے ذریعہ گیا ۔ ابو ظہبی پہونچنے کے بعد ایمیگریشن حکام نے چیکنگ میں دوسرے شخص کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ملیش کی شناخت کرکے اسے دوبارہ ہندوستان واپس بھیج دیا ۔ جہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگریشن حکام نے ملیش کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ سب انسپکٹر ویریم کیس رجسٹر کرتے ہوئے میلش کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔