شمس آباد۔/26نومبر، ( سیاست نیوز) جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ایک شخص کو آج شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کا ساکن ایک شخص جو دبئی گیا تھا اور ویزا کی ایک ماہ میعاد پوری ہونے کے باوجود مزید پانچ ماہ وہیں مقیم رہا۔دبئی حکومت نے اسے ہندوستان واپس بھیج دیا تھا یہاں آنے کے بعد اس نے سی بابو کے نام سے ایک اور پاسپورٹ حاصل کیا اور دوبارہ ویزٹ ویزا پر دبئی پہنچ گیا۔ دبئی ایرپورٹ پر ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کی وجہ اسے ہندوستان واپس بھیج دیا چنانچہ یہاں پہنچتے ہی راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ایمیگریشن حکام نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔