جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے ایک شخص کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کے دوران گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب اشرف ساکن کیرالا سیلس مین کی حیثیت سے دوبئی گیا جہاں ملازمت کر رہا تھا ہندوستان واپسی کیلئے کفیل سے پاسپورٹ طلب کیا تو کفیل نے پاسپورٹ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد اس نے محمد شفیع نامی ایجنٹ کے ذریعہ پاسپورٹ حاصل کیا ۔ ایجنٹ نے اسے حبیب رحمن مواتھوربلی حمزہ کے پاسپورٹ پر اشرف کی فوٹو چسپاں کرکے دیدی جس کے بعد وہ کل رات دوبئی سے فلائیٹ نمبر EK528 کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچا ۔ جہاں ایمگریشن حکام نے اسے گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ڈی مہیش نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔