جعلی ویزا کے ساتھ خاتون گرفتار

شمس آباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے ایک خاتون کو جعلی ویزا پر سفر کرنے پر گرفتار کرکے اسے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے بموجب ایل سرسوتی 45 سالہ ساکن چتور جعلی ویزا پر کوویت جانے کی کوشش کررہی تھی کہ ایمیگریشن چیکنگ کے دوران اس کے پاس سے دبئی کا ٹورسٹ ویزا اور کوویت کا ایمپلائمنٹ ویزا برآمد ہوا، جس پر خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔