شمس آباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے دو خواتین کو کویت جانے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو ورک ویزا کے نام پر ویزٹ ویزا دیدیا جس کے بعد وہ خواتین ایرپورٹ سے کویت جانے ایرپورٹ پہنچے جہاں ایمیگریشن حکام نے دریافت کیا تو خواتین نے بتایا کہ وہ ورک ویزا پر جارہے ہیں جس کے بعد انہیں ایرپورٹ پر روک کر پولیس کے حوالہ کیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے خواتین سے تفصیلات حاصل کر کے دونوں خواتین کو رہا کردیا اور نامعلوم ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔