جعلی دستاویزات سے بنکوں کو دھوکہ دینے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جعلی دستاویزات کے ذریعہ مختلف بنکوں کو دھوکہ دینے والی ایک ٹولی کو سنٹرل زون ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر رادھاکرشنا راؤ کے مطابق 43 سالہ محمد ظفر خان ساکن کتہ پیٹ 42 سالہ ٹھاکر رمیش کو ساکن سلیم نگر ملک پیٹ 58 سالہ کے ویراشنکر ساکن حبسی گوڑہ اور 35 سالہ سریش ساکن نودایا کالونی حیدرآباد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق حیدر گوڑہ کے علاقہ میں واقعہ ایک کمپنی جو جایئداد کی مالیت اور اس کی حیثیت کی رقمی مانگ بتائی ہے اور یہ کمپنی جو سنٹرل بنک انڈیا کیلیء جائیداد کی مالیت بتانے کا کام کرتی ہے ۔ اس کمپنی کے مالک شخص شام سندر ریڈی کی شکایت پر ٹاسک فورس سنٹرل زون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا جہاں اس شخص کی جعلی دستاویزات کے ذریعہ دھوکہ دہی جاری تھی ۔ پولیس کے مطابق ظفر خان اور ستیش سنگھ سابق میں اس کمپنی میں پلان اسوسی ایشن کے ملازم رہ چکے ہیں اور اس بناء پر عوام کو دھوکہ دینے کا انہوں نے منصوبہ تیار کرلیا اور ایک کے بعد دیگر کو اس سازش میں شامل کرلیا پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔