حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) نقلی تعلیمی سرٹیفکیٹ تیار کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ٹاسک فورس پولیس کے ویسٹ زون ونگ نے یہ کارروائی انجام دی اور نامپلی کے علاقہ ریڈہلز کے ساکن 46 سالہ عبدالستار عثمان علیباوری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، ڈگری، انجینئرنگ کے نقلی سرٹیفکٹس تیار کرتا تھا جو مختلف یونیورسٹیوں عثمانیہ، جے این ٹی یو، ایس ایس سی، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ، نقلی سرٹیفکیٹ ہوا کرتے ہیں۔ پیشہ سے گرافک ڈیزائنر عثمان بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کے لئے ای سی این آر کیلئے بھی نقلی سرٹیفکیٹ فراہم کرتا تھا اور 15 تا 20 ہزار فی سرٹیفکیٹ حاصل کرتا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے مزید کارروائی کیلئے گرفتار شخص کو نامپلی پولیس کے حوالہ کردیا۔