جعلی اسناد کی فراہمی پر دو افراد بشمول خاتون گرفتار

ایس کے انسٹی ٹیوٹ ملکاجگیری پر پولیس کا دھاوا ، ایس او ٹی کی کارروائی
حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے جعلی تعلیمی اسناد کو فراہم کرنے والے دو افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملکاجگیری کے علاقہ میں واقع ایس کے انسٹی ٹیوٹ پر دھاوا کیا ۔ انسپکٹر ایس او ٹی ایسٹ زون مسٹر نرسنگ راؤ نے بتایا کہ نسیم بانو 35 سالہ ساکن ناچارم اور محمد قدیر 30 سالہ ساکن ملکاجگیری کو گرفتار کرلیا ۔ نسیم بانو جو پہلے بیوٹی پارلر چلایا کرتی تھی ۔ اپنے ایک رشتہ دار کی خاطر سرٹیفکیٹ کی غرض سے پریشان تھی ۔ اس دوران نظام آباد ضلع کے متوطن محمد نعیم سے اسکا رابطہ ہوا اور اس نے نسیم بانو کی رشتہ دار کیلئے ایک نقلی سرٹیفکیٹ فراہم کیا جس کے بعد نسیم بانو آسان انداز میں فائدہ کا راستہ اپنانے کی خاطر اس غیر قانونی کاروبار میںملوث ہوگئی ۔ خاتون کافی پریشان اور مجبور تھی اور اپنی مجبوری میں اس نے بیوٹی پارلر کا کاروبار شروع کیا تھا اور اچانک لالچ میں آکر اس کاروبار کی شکار ہوگئی ۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کیلئے ان دونوں کو ملکاجگیری پولیس کے حوالے کردیا ۔