جعلسازی کے ذریعہ کروڑہا روپئے کی اراضی فروخت کرنے والے دھوکے باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /5 اگست (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے جعلسازی او ر دھوکہ دہی کے ذریعہ کروڑہا روپئے کی اراضی فروخت کرنے والے 4 دھوکے بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پردیپ ریڈی ، جوزف ریڈی ، اندرا سوامی اور رام ریڈی نے عبداللہ پور میٹ منڈل میں 320 مربع گز پر واقع اراضی پلاٹ کو دھوکہ دہی کے ذریعہ فروخت کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکے بازوں نے پلاٹ کے مالک وجئے کماری کو اس کے ایک اور رشتہ دار مریماں کی مدد سے سنیتا ریڈی جو دھوکے باز پردیپ ریڈی کی بیوی ہے کے نام پر رجسٹری کروائی اور کچھ حصہ جوزف ریڈی کے نام رجسٹری کروائی ۔ پردیپ ریڈی نے 320 گز اس اراضی میں 200 گز کا پلاٹ جس کی مالیت 60 لاکھ بتائی جاتی ہے شام راؤ نامی شخص کی مدد سے فروخت کردیا جس میں ایڈوکیٹ سدھاکر ریڈی اور دیگر دو افراد سری رام ریڈی اور روی ریڈی نے بھی اس دھوکہ دہی میں مدد کی ۔ پولیس ایل بی نگر نے اس سلسلے میں دو علحدہ مقدمات درج کرتے ہوئے چار دھوکے بازوں کو گرفتار کرلیا اور دیگر ملزمین کی پولیس کو تلاش ہے ۔