جشن تلنگانہ کیلئے ارکان بلدیہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

تانڈور۔ 2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تشکیل تلنگانہ کے ایک سال کی تکمیل کے بعد ایک ہفتہ طویل جشن تاسیس تلنگانہ کے اخراجات کے طور پر ارکان بلدیہ تانڈور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فی کس 2,500 روپئے دینے کا اعلان کیا۔ بلدیہ تانڈورکے ملازمین کے ترجمان ست نارائن بلدی انجینئر نے اعلان کیا کہ تمام بلدی ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ اس مقصد کیلئے دیں گے۔ محترمہ کے وجئے لکشمی چیرپرسن بلدیہ تانڈور کے بموجب تاسیس تلنگانہ کے ایک ہفتہ طویل جشن کے موقع پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کارکن کو تہنیت پیش کی جائے گی اور سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس میں صحافتی شعبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔