جسونت سنگھ کو سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت : اعظم خاں

لکھنؤ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں نے بی جے پی کے باغی لیڈر جسونت سنگھ کو ان کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔مظفر نگر فسادات کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے یوپی حکومت کو ذمہ دار قرار دینے پرکئے گئے سوال کے جواب میں اعظم خاں نے کہا کہ یہ اچھا ہوا کہ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو قاتل نہیں کہا کیونکہ حکومت کے احکامات کی عہدیداروں نے تعمیل نہیں کی تھی۔