جسم فروشی کا اڈہ بے نقاب ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیانٹر کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے ایک ٹھکانے کو اسپیشل آپریشن ٹیم رچا کنڈہ نے بے نقاب کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ریاست و بیرونی ریاستوں سے لڑکیوں کو منتقل کرتے ہوئے سیانٹر کی آڑ میں یہ کاروبار جاری تھا ۔ تاہم اس ٹھکانے کا اصل سرغنہ مدھو سدن ساکن ایل بی نگر مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس 21 سالہ سباوت پانڈو اور 42 سالہ شخص جتنامالا سرینواس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ان کے چنگل سے دو جسم فروش خواتین کو آزاد کروالیا جو میزورم اور کولکتہ سے تعلق رکھتی ہیں اور ایس او ٹی نے ان کے قبضہ سے 1950 روپئے نقد رقم دو سیل فون ضبط کرلئے ۔ پولیس کے مطابق اصل سرغنہ مدھوسدن لڑکیوں کو معمولی رقم دے کر طلب کرتا تھا ۔ اور گاہکوں سے بھاری رقم وصول کرتا تھا ۔ ایس او ٹی نے اس کارروائی کے دوران پانڈو انچارج منیجر کے علاوہ گراہک کو بھی حراست میں لیتے ہوئے انہیں مزید کارروائی کیلئے چیتنیہ پوری پولیس حوالے کے حوالے کردیا ۔