برلن۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)جرمنی کے کشتی راں کا گم شدہ اولمپک گولڈ میڈل برلن کے ایک ڈے کیئرسنیٹر سے مل گیا۔ آنجہانی ہارسٹ ہائیک نے یہ میڈل 1932کے لاس اینجلس اولمپکس میں جیتا تھا۔ہارسٹ اور اہل خانہ کا خیال تھا کہ ان کا انمول گولڈ میڈل ہمیشہ کے لئے کھو چکا لیکن مشرقی برلن کے ایک ڈے کیئرسنیٹر کی بحالی کے دوران یہ میڈل اچانک مزدوروں کے ہاتھ لگ گیا جسے انہوں نے شہر کے میئر مائیکل گربرٹ کے حوالے کر دیا۔