برلن، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جرمن فٹبال کلب وولفسبرگ نے بنڈس لیگا کی چمپئن ٹیم بائرن میونخ کو شکست دے کر جرمن سوپر کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ وولفسبرگ کا کلب اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ برلن میں کھیلے گئے اس میچ میں وولفسبرگ نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر میونخ کو ہرا دیا۔ مقررہ وقت ختم ہونے تک دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول کر سکی تھیں۔