جرمن اوپن :ارویند بھٹ فائنل میں

جرمنی2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)سابق قومی چیمپئن ارویند بھٹ نے تین دن تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں چینی تائپے کے ٹی این چین چاؤ کو شکست دے کر اتوار کو یہاں 120,000ڈالر انعامی جرمن اوپن گرانڈ پری گولڈ کے مرد زمرے کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ 34 سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے 55 ویں منٹ میںچین چاؤ کو 21-12, 12-21, 22-20سے شکست دیدی۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والے ارویند اب خطابی مقابلے میں 12 ویں درجہ کے ڈنمارک کے ہینس کریسٹین سے مقابلہ کریں گے جنہوں نے سیمی فائنل میں جرمنی کے چوتھے درجہ کے ماک زیبلر کو 21-16, 21-13 سے شکست دی ۔ دنیا کے 24 ویں نمبر کے کھلاڑی چین چاؤ نے اس سے پہلے دو مرتبہ ارویند بھٹ کو شکست دی تھی لیکن آج ہندوستانی کھلاڑی نے اپنی تجربہ اور صلاحیت کی بنیاد پر فتح حاصل کرلی۔ پہلے راؤنڈ میں ارویند بھٹ کو چین چاو کو شکست دینے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ انہوں نے 6-3 کی سبقت حاصل کی اور پھر لگاتار پانچ نمبر کے ساتھ مستحکم سبقت حاصل کرلی جس کے بعد پہلے راونڈ میں جیتنے میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔جبکہ دوسرے راونڈ میں اگرچہ چین چاؤ حاوی تھے تاہم کامیابی بھٹ کے نام رہی۔

سورو گھوشال کوارٹر فائنل میں داخل
شکاگو 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ٹاپ اسکوائش کھلاڑی سورو گھوشال 115,000 ڈالر مالیتی ونڈی سٹی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ورلڈ کے17 ویں نمبر کے کھلاڑی گھوشال نے اپنے سینئر کھلاڑی مصر کے طارق مومن کو شکست دیکر آخری آٹھ مرحلہ میں جگہ بنا لی ہے ۔یہ 2014 میں گھوشال کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔