جرمنی ورلڈ کپ جیت کیلئے پسندیدہ : مہتاب حسین

کولکاتا ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمن ٹیم کی جانب سے کل کے ورلڈ کپ میچ میں پرتگالیوں کی درگت دیکھنے کے بعد متاثر ہندوستانی مڈفیلڈر مہتاب حسین نے تین مرتبہ کے چمپئن کو اس بار فٹبال کا سب سے بڑا انعام جیتنے کیلئے پسندیدہ قرار دیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ نیدرلینڈز، ارجنٹینا اور میزبان برازیل آخری چار کی لائن اپ مکمل کریں گے۔ ایسٹ بنگال کے کھلاڑی نے یہاں ایک پروموشنل ایونٹ کے موقع پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’میرے خیال میں باوقار ٹروفی کیلئے آخرکار دو لاطین امریکی اور دو یورپی ممالک میں مقابلہ ہوگا۔ کل رات جرمنی کے خالص غلبہ کو دیکھنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ وہی اختتام تک پہنچیں گے‘‘۔