اوٹاوا۔11جون (سیاست ڈاٹ کام)کینیڈا میں فارمولا ون کار ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ جرمنی کے سبا سشیئن ویٹل نے جیت لیا۔کینیڈا میں فارمولا ون چیمپیئن شپ کے فیصلہ کن مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز کی ایک دوسرے پر سبقت کیلئے شاندار مظاہرہ، تیز رفتاری کے باعث کچھ گاڑیاں حادثے کا شکار بھی ہو گئیں۔ جرمن ڈرائیور سباسشیئن ویٹل نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔