جرمنی سے مظاہروں میں بہتری کا مطالبہ

سینٹو اینڈری (برازیل) 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کا جمعہ کو کوارٹر فائنل میں فرانس سے مقابلہ مقرر ہے لیکن ٹیم کے سابق کپتانوں اولیور کاہن اور لوتھر میتھیوز نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے جرمنی کی ٹیم کو اپنے ڈیفنس اور اٹیک میں بہتری کی ضرورت ہے۔ کاہن جن کی قیادت میں جرمنی نے 2002 ء کے ورلڈکپ کے خطابی مقابلے میں برازیل کو شکست دی تھی، انھوں نے اِس موقع پر کہاکہ جرمنی کا موجودہ مظاہرہ بہتر نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ٹیم میں بہتر توازن کی ضرورت ہے اور خصوصاً فارورڈس میں مسٹس اوزس جیسے اختراعی کھلاڑیوں کی شمولیت ضروری ہے کیونکہ اِس وقت جرمنی کی زیادہ تر توجہ اٹاک پر مرکوز ہے۔ علاوہ ازیں ورلڈکپ کے 25 مقابلوں میں جرمنی کی نمائندگی کرنے کا ریکارڈ رکھنے والے میتھیوز نے کہا ہے کہ جرمنی کا اصل مسئلہ ڈیفنس ہے کیونکہ بنیڈیکٹ اور جیروم بوئیٹنگ کو زیادہ تر سنٹر بیاکس کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور جب تک کھلاڑیوں کو اپنے مقام کا صحیح پتہ نہیں ہوگا وہ بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں گے۔