جب جوانوں کے سر کاٹ کر لے گئے ، تب بی جے پی نے حمایت واپس کیوں نہیں لیا : اعظم خان

لکھنؤ ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈراور سابق کابینی وزیر محمد اعظم خان نے کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی اتحاد ٹوٹنے کو موقع پرستی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب جوانوں کے سر کاٹ کر لے گئے ، تب بی جے پی نے کیوں حمایت واپس نہیں لیا ۔ بقول اعظم خان آئندہ لوک سبھا الیکشن تک بی جے پی کو ساتھ رہنا چاہئیے تھا ۔ حمایت واپسی کا یہ صحیح وقت نہیں تھا ، بی جے پی والوں نے تین سالوں تک کشمیر میں خوب موج مستی کی اور اب جب لوک سبھا الیکشن میں چھ مہینے ہی ہیں تو لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے انہیں دیش بھگتی یاد آگئی ۔
کشمیر میں فوج کے ذریعہ پتھراؤ کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے ان کے ساتھیوں کو ہی ڈھال بنائے جانے کے سوال پر اعظم خان نے کہا کہ مرکزاور ریاست میں حکومت بی جے پی کی تھی تو شکایت کس سے کررہے ہیں ۔