جبری رائے دہی کی یدی یورپا کی تجویز پر سدا رامیا کی تنقید

 

بنگالورو۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا نے بی جے پی کے وزیراعلی کے امیدوار یدی یورپا کے بیان پر شدید اعتراض کیا ہے جنہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے یہ خواہش کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی تھی کہ اگرکوئی ووٹ نہیں ڈالتا ہے تو اسے گھرجاکر ہاتھ پاوں باندھ کر مرکز رائے دہی لایا جائے۔ یدی یورپا نے بیلگاوی میں ہفتہ کو انتخابی مہم کے دوران یہ ریمارک کیا تھا۔ سدارمیا نے ان کے اس بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے یدی یورپا میں غنڈہ گردی کے عنصر کا پتہ چلتا ہے ۔کیاکسی کو بھی گھسیٹ کر پولنگ بوتھ لایاجاسکتا ہے ؟مسٹررامیا نے مہادائی دریا کے تنازعہ پر کہا کہ اس کا فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے نہ کہ سونیا گاندھی کو۔وزیراعظم نے سونیا گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سونیا گاندھی نے 2007میں کہا تھا کہ مہادائی دریا کا پانی کرناٹک کو منتقل نہیں کیاجائے گا۔