جبرالٹر 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویمنس گرینڈ ماسٹر پدمنی راؤت نے اپنے دیرینہ خوابوں کی تکمیل کے لئے سفر جاری رکھا ہے اور اُنھوں نے ٹریڈ وائس جبرالٹر چیس فیسٹیول میں ماسٹرس کے شعبہ کی آٹھویں راؤنڈ میں اسرائیل کی گرینڈ ماسٹر تمیر نباتی کو شکست دے کر گرینڈ ماسٹر کا درجہ حاصل کرلیا۔ گرینڈ ماسٹر شعبہ میں پدمنی راؤت کی یہ لگاتار تیسری کامیابی تھی جس نے اُنھیں امکانی آٹھ کے منجملہ چھ پوائنٹس سے ہمکنار کیا۔ اڈیشہ کی اس کھلاڑی کا یہ اب تک کا بہترین کھیل تھا۔ پدمنی کو تاحال انٹرنیشنل ماسٹر کا درجہ حاصل نہیں ہوا تھا۔