چینائی۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ کے حکم نامہ کے بعد رام اوتار سنگھ جاکھر نے والی بال فیڈریشن آف انڈیا کے سیکریٹری جنرل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ عدالت نے اپریل 2016ء میں مذکورہ فیڈریشن کے الیکشن کے نتائج جاری کردینے کے احکام دیئے تھے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ جبکہ راجکمار کو نائب صدربنایا گیا ہے۔