جاپان کوشکست دیکر ہندوستان فائنل میں داخل

کاکامگاھارا۔3 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) گرجیت کور کے بہترین دو گولس کی مدد سے ہندوستان نے میزبان جاپان کو4-2 سے شکست دیتے ہوئے نویں خاتون ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اتوارکو ہندستان کا خطابی مقابلے میں ہانگ کانگ سے سامنا ہو گا جس نے ایک دیگر سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 3-2 سے شکست دی۔اتوار کوجاپان اورکوریا کی ٹیمیں تیسرے مقام کے لئے کھیلیں گی۔ہندستان نے گروپ مرحلے میں اپنے سے بلند درجہ بندی کی ٹیم چین کو 4-1سے شکست دی تھی اور امید ہے کہ ہندستانی ٹیم فائنل میں فتح حاصل کر ہندستان کے لیے مرد اور خاتون ایشیا کپ میں خطاب کی دہرے کامیابی مکمل کرے گی۔ہندستانی مردوں کی ٹیم نے حال ہی میں ڈھاکہ میں ملائیشیا کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ایشیاء کپ کا خطاب حاصل کیا ہے ۔ہندستان کی جیت میںگرجیت نے ساتویں اور نویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول بنائے جبکہ نوجوت کور نے نویں اور لالریمسیامي نے 38 ویں منٹ میں میدانی گول کئے ۔جاپان کی جانب سے شھو سوجی نے 17 ویں اور یوي اشباشي نے 28 ویں منٹ میں میدانی گول کئے ۔ہندستانی خاتون ٹیم نے پہلے9 منٹ میں 3-0 کی برتری حاصل کی۔لیکن جاپان نے واپس آنے کے بعد نصف وقت تک اسکور 3-2 کردیا تھا۔ ہندستان نے دو گولوں کی برتری کے لئے تیسرے کوارٹر میں اپنا چوتھا گول کیا اور اسی پر میچ ختم کیا۔تیز رفتار سے کھیلے گئے اس میچ میں گرجیت نے ہندستان کو اچھا آغاز دلا یا۔ساتویں منٹ میں گرجیت نے پنالٹی کارنر پر گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔نوجوت نے نویں منٹ میں فیلڈ گول کیا اور ہندستان کو 2-0 سے آگے کردیا۔ ہندستان کو اسی منٹ میں پنالٹی کارنر ملا اور گرجیت نے 3-0 کی برتری قائم کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی ۔تین گول سے پچھڑنے کے باوجود جاپان نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل ہندستانی دفاع پر حملہ کیا۔جاپان نے دوسرے کوارٹر میں کافی دبدبہ بنایا جس کا فائدہ اسے 11 ویں منٹ کے وقفے میں دو گول کے طور پر مل گیا۔