جاپان میں مکڑیوں کی لڑائی کے سالانہ ایونٹ کا انعقاد

ٹوکیو، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے کاگو شیما پر فیکچر کے شہر آئرا میں گزشتہ روز مکڑیوں کی لڑائی کے سالانہ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کومو گاسن یعنی اسپائیڈر فائٹنگ کے اس منفرد مقابلے کیلئے ملک بھر سے کم بیش 100 بچے و بڑے اپنی پالتو مکڑیوں کیساتھ میدان میں اترے۔ اس مقابلے میں کم و بیش 10 سنٹی میٹر بڑی مکڑیاں 60 سنٹی میٹر بڑی ایک اسٹک پر ایک دوسرے کے مدِ مقابل نظر آئیں جنہیں فاتح قرار پانے کیلئے آیا دوسری مکڑی کو اسٹک سے نیچی گرانا تھا، اسکی کمر پر ڈنک مارنا تھا یا پھر اسے اپنے جال میں پھنسانا تھا۔ واضح رہے کہ 16 ویں صدی سے چلے آرہے اس منفرد کھیل کیلئے مالکان تین روز قبل اپنی پالتو مکڑیوں کو غذا دینا بند کر دیتے ہیں تاکہ وہ بھرپور تیاری سے لڑائی میں اُتر سکیں۔