جاپان سوزوکی کمپنی کی اسکوٹر ، موٹر سیکل متعارف

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جاپان کی سوزوکی موٹر سیکل کمپنی نے نئی اسکوٹر ، موٹر سیکل کو متعارف کروایا ۔ کمپنی نے ان دو گاڑیوں کا بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور سلمان خاں کے ہاتھوں افتتاح کروایا ۔ اسکوٹر 110 سی سی اور بائیک 155 سی سی ہے ۔ اسکوٹر آئندہ ماہ سے سڑکوں پر دکھائی دے گی جب کہ اسکوٹر ماہ جولائی سے نظر آئے گی ۔ ایس ایم آئی ایل ایگزیکٹیو صدر اتل گپتا نے یہ بات بتائی ۔۔

لائف اسپان کے ملک میں پانچ سو شوگر کلینکس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : لائف اسپان کے زائد از پانچ سو ڈیابٹکس کلینکس کا جو کہ تمام تر عصری سہولتوں سے آراستہ ہوں گے ملک کے 30 شہروں میں آئندہ تین برسوں سے آغاز عمل میں آئے گا ۔ ٹی اشوک جین سی ای او ایم ڈی لائف اسپان نے یہ بات بتائی ۔ ان کلینکس میں شوگر کے مریضوں کا تمام عصری مشینوں سے معائنہ کیا جائے گا اور علاج کیا جائے گا ۔ یہاں آر آئی ایس سی ٹسٹ کیا جائے گا ۔ آر آئی ایس سی ٹسٹ کے لیے 2200 روپئے لیے جائیں گے جب کہ اس کے لیے 3000 روپئے لیے جاسکتے ہیں ۔۔