اڈمنٹن (کناڈا) ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کناڈا میں جاری ویمن فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل جاپان اور امریکہ کے مابین کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے دی۔ یہ میچ ایک، ایک گول سے برابر تھا کہ عین آخری لمحات میں ایک برطانوی کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر دیا۔ جاپان اس بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہا ہے اور فائنل اتوار کو وینکوور میں کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کیلئے ہفتے کو جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈمنٹن میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔