رباط، 25 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) مراقش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا اور ان کے جاپانی ہم منصب تارو کونو نے دارالحکومت رباط میں پیر کے روز ایک میٹنگ کی جس میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔مسٹر بوریتا نے دونوں وزراء کے درمیان ہوئی بات چیت کے بعدنامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں گروپ سیاسی مشاورت کو مضبوط بنانے پر متفق ہوئے اور اگلے سال ایک مشترکہ بین وزارتی کمیٹی کے قیام اور سرمایہ کاری کے تحفظ و غیر ڈبل ٹیکس پرمختصر مدت والے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں عام مفاد ات اوردہشت گردی کے خلاف تعاون کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹرکونو کا مراقش کا یہ دورہ 31برسوں میں کسی بھی جاپانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہے ۔مسٹر کونو نے کہا کہ ان کا ملک مراقش کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے نئی رفتار دینے کو تیار ہے ۔ انہوں نے مراقش میں بڑھتی ہوئی جاپانی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔