حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : وزارت معیشت ، تجارت و صنعت (ایم ای ٹی آئی ) ، حکومت جاپان ، حکومت آندھرا پردیش ، نیوانیرجی اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (NEDo) ، دی انسٹی ٹیوٹ آف انرجی ایکنامکس ، جاپان (IEE) بہ اشتراک کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) حیدرآباد میں 5 مارچ کو ’’ آندھرا پردیش میں اسمارٹ کمیونٹی کے لیے ٹکنالوجی کوآپریشن کو وسعت دینا ‘‘ عنوان کے تحت ایک طویل یومی سمینار کا انعقاد کررہے ہیں ۔ سمینار کا مقصد جاپانی اور ہندوستانی کمپنیوں کے درمیان باہمی اسمارٹ کمیونٹی اور موزوں تجارت پر اسمارٹ ذرائع و سائل ، مختلف اصولوں کی تعمیر کے میدان میں تال میل کو وسعت دینا ہے ۔ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو وزیر اعلی اے پی ، مسٹر کین ساساجی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، ایم ای ٹی آئی ، مسٹر اکیوا سومتا ، وزیر ایمبیسی جاپان ، ہند : مسٹر ہیروشی کنیوشی ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ( این ای ڈی او ) کے علاوہ دیگر شخصیات نے سمینار کے افتتاح کے دوران اپنے خیالات کا تبادلہ کیا ۔۔