جاپانی اتھلیٹ کیمرہ چرانے پر ایشین گیمز سے خارج

انچیون ، 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی تیراک ناویا تومیتا کو ایشین گیمز سے خارج کردیا گیا جبکہ اس نے انچیون پول میں ایک فوٹوجرنلسٹ کا کیمرہ چرانے کا اعتراف کرلیا، اُس کی ٹیم نے آج یہ بات بتائی۔ 25 سالہ تومیتا سے اس واقعہ پر پولیس نے تفتیش کی اور اس نے معذرت خواہی کی، جاپانی اولمپک کمیٹی نے یہ بات کہی، اور اسے ضابطہ اخلاق کی ’’نہایت سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس پر فوری کارروائی ہوئی۔